🔴 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے پرامن، باوقار اور منظم انعقاد پر پوری ٹیم پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود صوبائی وزراء، ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہلکاروں نے دن رات محنت کرکے عزاداروں کو بہترین سہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں، عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ، سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار اور صفائی کے مثالی انتظامات قابلِ ستائش رہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کے جوانوں کی فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب ہمارا فخر ہیں۔
🔴
کنگ چارلس نے بتایا کہ انہوں نے 2024-2025 کے لیے £12.9 ملین ٹیکس ادا کیا ہے، اکاؤنٹس سے یہ سامنے آیا ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی پتا چلا ہے کہ وہ اور ملکہ Buckingham Palace کی مرمت کے بعد وہاں نہیں رہیں گے۔
نیوز ذرائع کے مطابق کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا اگلے سال £369 ملین کی مرمت مکمل ہونے کے بعد Buckingham Palace میں نہیں رہیں گے۔
🔴
Rockstar کے مشہور گیم سلسلے کی تازہ ترین قسط، Grand Theft Auto، اس سال کی سب سے بڑی گیم لانچ بننے جا رہی ہے۔
پری-آرڈر کا وقت اور تاریخ یہاں دیکھیں:
Pre Order Grand Theft Auto
🔴
فلائٹ کے مسافروں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ پاور بینک یا ویپ اپنی چیک-ان والی لگیج میں نہ رکھیں۔
یہ وارننگ UK کے کچھ حصوں میں شروع ہونے والے مصروف سمر ہالیڈے سفر کے سیزن سے پہلے دی گئی ہے۔
🔴
مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک شخص نے 2 خاتون پولیس افسروں کو مکے مارے۔ وہ اسے اس وقت گرفتار کر رہی تھیں جب اس نے Starbucks کیفے میں ایک آدمی کو سر سے ٹکر ماری تھی۔
اب اسے ساڑھے تین سال جیل کی سزا ہو گئی ہے۔
ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اسلام آباد میں واقع دو گھروں سے 500 کلوگرام سے زیادہ انسانی پلیسنٹا برآمد کرتے ہوئے تین چینی اور دو پاکستانی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ چین میں اسے ’کھایا بھی جاتا ہے‘ اور 2021 میں آن لائن دستیاب ایک پلیسنٹا کی قیمت 260 یوآن تھی۔



