Rally taken out in Rawalpindi to express solidarity with armed forces - TPO Urdu News

Rally taken out in Rawalpindi to express solidarity with armed forces - TPO Urdu News

بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات سے تعلیمی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ آج کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جعفر مندوخیل نے کہا کہ متعلقہ حکام کو کارکردگی کی بنیاد پر طلباء کو وظائف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

A large number of people from all walks of life participated in the rally to show their support for the martyrs and ghazis of the Pakistan Armed Forces. Participants carried posters and placards bearing slogans in support of the armed forces.

پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے پیر کو راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ شرکاء نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلح افواج کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چودھری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک ایسا ادارہ ہے جس نے قوم کی حفاظت کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اپنی جانوں کی قیمت پر ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف جعلی اور بے بنیاد بیانیہ پھیلانا ملکی یکجہتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔