The Age of AI: Information Warfare and How to Avoid Online Extremism - TPO News

The Age of AI: Information Warfare and How to Avoid Online Extremism - TPO News

انٹرنیٹ کی بڑھتی مانگ دن بدن لوگوں میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے، ہر سوشل میڈیا یوزر آن لائن کی دنیا میں اپنا ایک کردار ادا کررہا ہے پھر وہ چاہے اچھا ہو یا برا، مگر دیکھنا یہ ہے کہ آن لائن انتہا پسندی کا شکار ہماری وجہ سے کوئی اور تو نہیں ہو رہا تو اس کے لئے انٹر نیٹ کے مثبت استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، اپنے بچوں کی آن لائن ایکٹویٹی پر نظر رکھنی ہوگی اور خود آن لائن انتہا پسند بننے سے خود کو بچانے کے لئے ہمیں فزیکل سرگرمیوں کو بڑھانا ہوگا

AI کے آنے سے آن لائن کی دنیا پہلے سے بہت بدلتی جارہی ہے جہاں انسانیت کے فائدے کے لئے کام ہورہا ہے وہیں پر غلط سرگرمیوں کا گراف اچھائی کی نسبت بہت بلند ہوتا جارہا ہے اس کے لئے ضروی ہے کہ ضرورت کے تحت آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا جائے تخلیقی  صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف کورسز کئے جائیں ان سے آن لائن سیکھا جائے سیکھایا جائے اور کمایا بھی جائے تاکہ ملک و قوم پر بوجھ بننے کی بجائے معاشرے کا مفید وجود بنیں


کچھ بوٹس بھی بنائے جارہے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ انتہا پسندی جیسے خیالات و نظریات والے مواد سے بچا جاسکتا ہے اور اسی طرح ہر ایسا مواد کو جو پسند نہ ہو تھوڑی سی سمجھ بوجھ سے دور رہا جاسکتا ہے، کیونکہ آج کا دور انفارمیشن کی جنگ کا ہے اس کے لئے آپ کا آگاہ رہنا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے آ پکو روزانہ کچھ نہ کچھ سیکھنا پڑے گا ورنہ آپ بہت پیچھے رہ جائیں گے

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !