وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ویجیلنس ٹیمیں بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کل اتوار کو لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس میں رکاوٹ بننے والے مسائل کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں ہر ضلع میں بھیجی جائیں گی۔
'ستھرا پنجاب پروگرام' کا رخ کرتے ہوئے، انہوں نے ناقص کارکردگی دکھانے والے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں معطل کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سکیم کے تحت خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک سو الیکٹرک گاڑیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مردوں میں دو سو الیکٹرک ٹیکسیاں تقسیم کی جائیں گی۔ حکومت نے کمرشل کارپوریٹ ڈرائیوروں کو بغیر سود کے ایک ہزار گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

