INTER v AC MILAN: Derby della Madonnina between the Rossoneri and Nerazzurri, high-stakes clash

INTER v AC MILAN: Derby della Madonnina between the Rossoneri and Nerazzurri, high-stakes clash

Derby della Madonnina ہمیشہ ایک خاص موقع ہوتا ہے۔ اس بار یہ میچ سیری اے کے 12ویں راؤنڈ میں، بین الاقوامی وقفے کے فوراً بعد کھیلا جا رہا ہے۔ میچ 23 نومبر 2025 کو رات 8:45 بجے سان سیرو میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں اوپر آنے کی کوشش میں ہیں، اسی لیے یہ ڈربی بہت اہم ہے۔

INTER v AC MILAN: Derby della Madonnina between the Rossoneri and Nerazzurri, high-stakes clash

AC Milan کی صورتحال

میلان اپنی حالیہ اچھی کارکردگی کے بعد ڈربی کھیلنے آرہا ہے۔ پچھلی لیگز میچ میں Milan نے پارما کے ساتھ 2-2 سے ڈرا میچ کھیلا۔ ٹیم نے اچھی پرفارمنس دکھائی، لیکن آخر میں جیت نہیں سکے۔

اگرچہ ٹیم نے کچھ میچوں میں پوائنٹس ضائع کیے ہیں، مگر کوچ الیگری کی ٹیم اس سیزن میں صرف ایک بار ہاری ہے، یعنی مجموعی طور پر اچھی فارم میں ہے۔ بین الاقوامی وقفے سے انہیں فائدہ ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر زخمی کھلاڑی واپس آگئے ہیں:

Rabio، Pulisic، اور Jashari ٹیم میں موجود ہوں گے

صرف Gimenez اور Athekame ابھی بھی باہر ہیں۔

Milan کے نئے سٹار مودریچ بھی پہلی بار اس میلان ڈربی میں حصہ لیں گے۔ ٹیم اپنی اچھی کارکردگی کو آگے بڑھاتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں اوپر جانا چاہتی ہے، لیکن ڈربی ہمیشہ ایک الگ، مشکل اور جذباتی میچ ہوتا ہے

کوچ الیگری نے میچ سے پہلے کہا:

Derby della Madonnina ہمارے لیے ایک اہم مرحلے کی شروعات ہے، کیونکہ اب مارچ تک سیری اے، کوپا اٹالیا اور سپر کوپا کے بڑے میچز آئیں گے۔ انٹر ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم ہے، وہ ناپولی کے ساتھ اسکوڈیٹو جیتنے کے فیورٹ ہیں، لیکن ڈربی ہمیشہ الگ ہوتا ہے۔

مجھے اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔ ایک ہفتہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہر چیز جیت سکتے ہیں، اور کبھی ایسا بھی کہ چھ پوائنٹس کے باوجود مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔ میں اس میچ میں خاص طور پر Pulisic اورLeão سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔


#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !