Indian Tejas aircraft crashes during Dubai Airshow - TPO News

Indian Tejas aircraft crashes during Dubai Airshow - TPO News

د بئی ایئر شو میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ کریش ہوگیا اور بدقسمتی سے اس کا پائلٹ بھی اپنی جان گنوا چکا ہےاس حادثے کے بعد ایئر شو کو روک دیا گیا ہے جبکہ شائقین کو اس جگہ سے دور کردیا گیا ہے یہ حادثہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر دس منٹ پر پیش آیا۔

اس واقعہ کے بعد انڈین ایئر فورس کا بھی تصدیقی بیان آ گیا ہے جبکہ اس حادثے کے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو حادثہ کس طرح پیش آیا، یہ طیارہ انڈیا میڈ تھا اور 2016 میں اسے Tejas کے نام کے ساتھ انڈیا کی فورس میں شامل کیا گیا تھا اور اس سے بہت سے خواب جڑے ہوئے تھے مگر یہ اپنے خواب پورے کئے بغیر ہی زمین بوس ہوگیا


یاد رہے اس طیارے کو دبئی ایئر شو میں پیش کرنے سے ایک دن قبل ہی اس کے آئل لیک ہونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کی تردید کردی گئی اس طیارے کے حادثے کے بعد تیجس کے شیئر مارکیٹ میں تیزی سے گر گئے، یہ بھی اہم ہے کہ یہ انڈیا کا بنایا ہوا دیسی ساختہ طیارہ تھا جسے انڈیا ایئر فورس کے لئے ایک سنگ میل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا 

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !