سردیوں میں صفائی اور صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور ہو بھی کیوں نہ کیوں کہ بہت سے لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ سردیوں میں نہانے سے نزلہ زکام وغیرہ ہو جاتا ہے تو آئیے دیکھتے ہیں کیا واقعی ایسا ہے
سردیوں میں لوگ عام طور پر ٹھنڈ لگنے کے خوف سے نہانے سے گریز کرتے ہیں مگر وہ نہیں جانتے کہ نہانے سے نزلہ براہ راست نہیں ہوتا بلکہ ٹھنڈے ماحول میں گیلے رہنے یا جسم اچھی طرح نہ سکھانے سے نزلہ زکام کا خطرہ بڑھ جاتا ہےیعنی اصل وجہ سردی لگنا اور مدافعتی نظام کا کمزور ہونا ہے نہ کہ نہانا،
تو یاد رکھیں اس کے لئے آپ کو چند احتیاطی تدابیر کرنی ہونگی تاکہ آئندہ سردیوں میں جب بھی آپ نہائیں تو بیمار نہ ہوں
نیم گرم پانی سے نہائیں
نہانے کے بعد فوری جسم خشک کریں
گرم کپڑے پہنیں
سردی میں نہانے کا وقت دن کے درمیانی حصے میں رکھیں یعنی کہ دوپہر کو نہائیں اور ہوسکے تو دھوپ لیں اگر ہوا نہ چل رہی ہو تو اور اگر ہوا چل رہی ہو تو احتیاط کریں
نزلے زکام کی صورت میں نہانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں
ہمیشہ یادرکھیں
نہانا صحت، صفائی اور تازگی کے لئے ضروری ہےبس احتیاط کریں تاکہ ٹھنڈ سے محفوظ رہ سکیں

