بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی نے پاکستان میں سیلابی صورتحال پیدا کردی 128
دیہات زیرآب آگئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں لوگ نقل مکان کرچکے ہیں اور کررہے ہیں
انیس ہزار لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ دو لاکھ لوگ ریسکیو کئے جاچکے ہیں اور دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی
ریلا گزر رہا ہے
انتظامیہ لوگوں کو نقل مکانی کا کہہ رہی ہے جان مال و مویشی خطرے میں دریائے
چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی وجہ سے پولیس، رینجرز اور آرمی مصروف ہے
اطلاعات کے مطابق رات تک مزید اونچے درجہ کا سیلاب چناب اور لاہور کے پاس سے
گزرے گا اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت کاروائیاں کی جارہی ہیں
یہ سیلابی صورتحال 1988 کے بعد اب پیدا ہوئی ہے اور پنجاب کے دریاؤں کی پیاس
بجھ رہی ہے اور اس زمین میں پانی کی سطح بلند ہوگی
بھارت کی جانب سے بروقت اطلاع دیئے جانے کی وجہ سے بھی نقل مکانی میں آسانی ہے
اور پیشگی لوگ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں