بھارت کے غیر قانونی طور
پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل
کے لیے پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت پر مشتمل جامع اور نتیجہ خیز
مذاکرات کی فوری ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔
اے پی ایچ سی کے ترجمان
عبدالرشید منہاس نے آج سری نگر میں جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ
کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے
مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت
جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنے کے لیے تاریخی حقائق کو مسخ
کر رہا ہے اور من گھڑت بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی
سخت اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسیاں خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔
غزہ سٹی پر اسرائیلی ڈرون
حملے میں چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور جنوبی رفح شہر کے قریب ساحل پر اسرائیلی
بحریہ کی فائرنگ سے ایک ماہی گیر بھی شہید ہو گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ
پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 48500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی
حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک کا کہنا ہے کہ مسلم مخالف نفرت ، تشدد، اخراج اور خوف کو
ہوا دیتی ہے اور اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام
میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومتوں اور کاروباری اداروں
اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ امن کے احترام اور انسانی حقوق کے لیے کام
کریں اور کھڑے ہوں۔