وزیراعظم نےسیلز ٹیکس فراڈ روکنے پر ایف بی آر افسران کو سراہا
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ کی کوشش روکنے پر ایف
بی آر کے سینئر افسر کی خدمات کے اعتراف میں 50 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا
ہے۔
وہ ایف بی آر کے افسران سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج
اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ملک میں سیلز ٹیکس فراڈ کا پتہ لگانے پر ایف
بی آر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
انہیں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس فراڈ کے لیے 80 سالہ
خاتون کی تفصیلات استعمال کی گئیں۔ بتایا گیا کہ ایف بی آر کے افسر اعزاز حسن نے
رواں سال مارچ میں ٹیکس فراڈ کی اس کوشش کی نشاندہی کی۔ اس کوشش میں ابتدائی طور
پر 370 ملین روپے منتقل کیے گئے اور اس کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ بتایا گیا کہ ٹیکس
فراڈ کی اس کوشش میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس فراڈ کے
خلاف مہم کے مثبت نتائج کو سراہا جو کہ ایف بی آر کے افسر اعزاز حسین کی جانب سے
کھربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی کوشش کے خلاف بروقت کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے۔
نقد انعام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اعزاز حسین کو ڈیوٹی کے تئیں ان کی
لگن پر شیلڈ بھی پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد ٹیکس فراڈ کے
ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس
فراڈ میں ملوث افراد اور ان کے ساتھیوں کو سزا دلانے کے لیے بہترین قانونی ٹیم کو
شامل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں مکمل ڈیجیٹائزیشن اور
اصلاحات مستقبل میں اس قسم کے ٹیکس فراڈ کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معاشی ترقی کے لیے ٹیکس کی
بنیاد کو بڑھانے کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
0 Comments
Thank you. We appreciate your valuable feedback.