پاکستان کا مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی قیادت کو خراج تحسین پیش
پاکستان نے اسلامی تعاون
تنظیم کی جانب سے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا
ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ
کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم
کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں
نے فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی اور القدس الشریف کی مقدس مسجد کے تقدس کے تحفظ کے
لیے او آئی سی کے مرکزی مقصد میں ابراہیم رئیسی کے تعاون کو سراہا۔
اقوام متحدہ کی جنرل
اسمبلی کا اجلاس روایت کے ایک حصے کے طور پر کسی بھی عالمی رہنما کو خراج تحسین پیش
کرنے کے لیے منعقد کیا گیا جو موت کے وقت ریاست کا سربراہ تھا۔
جبکہ دوسری جانب گذشتہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے محصور علاقے پر اسرائیلی فوج کے بلاامتیاز اور انتھک
حملوں میں کم از کم 53 فلسطینی شہید اور تین
سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
غزہ میں گزشتہ برس سات
اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار
دو سو چوبیس تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے
اندھا دھند حملوں میں آج رفح میں خیموں میں پناہ لینے والے سینتیس فلسطینیوں کو شہید
کردیا۔
غزہ کے جنوبی شہر رفح میں
لاکھوں بے گھر فلسطینی خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ
میں پھنسے ہزاروں بیمار اور زخمیوں کے لیے ایک اور فوری اپیل جاری کی ہے۔
دریں اثنا، اسرائیلی
افواج نے بین الاقوامی مذمت کے باوجود رفح میں اپنی زمینی دراندازی کو مزید گہرا
کر دیا ہے۔