آئی ایس پی آر نے مارشل لاء لگانے کی افواہوں کی تردید کردی | The entire military leadership, including the Army Chief, believes in democracy

 آئی ایس پی آر نے مارشل لاء لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی

آئی ایس پی آر نے مارشل لاء لگانے کی افواہوں کی تردید کردی | The entire military leadership, including the Army Chief, believes in democracy


آئی ایس پی آر نے مارشل لاء لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پرتشدد مظاہروں اور ریاستی اداروں کے اثاثوں کو نذر آتش کرنے کے خلاف احتجاج کے طور پر پاک فوج کے سینئر افسران کے استعفوں کی افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

 

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں متحد ہے اور اندرونی و بیرونی پروپیگنڈے کے باوجود متحد رہے گی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور دل سے اس کی حمایت کرتی ہے۔

 

انہوں نے ملک میں مارشل لاء لگانے کی افواہوں کو بھی بے بنیاد خبروں کے طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مارشل لاء لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو آپریشن کیے ۔

 

کارروائیوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

 

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے پہاڑوں کے قریب کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن اس وقت کیا گیا جب دہشت گردوں نے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بول دیا۔

 

کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion