حکومت پاکستان پولیو سے نجات دلانے کے لیے پرعزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف
نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس عزم کا اظہار انہوں نے
انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے سربراہ مائیک مک گورن کی قیادت میں روٹری فاؤنڈیشن کے
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان سے پولیو
کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب تک
پاکستان پولیو کے مرض سے پاک نہیں ہو جاتا وہ اپنی نگرانی میں اپنی ذاتی کوششیں جاری
رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہی
ہے۔
وزیراعظم نے روٹری انٹرنیشنل
کی جانب سے 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی منصوبوں کے قیام کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت
کی کہ وہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا
گیا کہ روٹری انٹرنیشنل اور دیگر شراکت داروں نے رواں سال کے دوران انسداد پولیو مہم
کے لیے 15 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں۔
وزیراعظم کو ملک میں پولیو
مہم کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید بتایا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا صوبے میں
خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔