🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

وزیراعظم اور قطر کے امیر نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال | PM, Amir of Qatar discuss ways to enhance bilateral cooperation in diverse sectors

 امیر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے میں قطر کی گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا

وزیراعظم اور قطر کے امیر نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال | PM, Amir of Qatar discuss ways to enhance bilateral cooperation in diverse sectors


قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

اس عزم کا اظہار انہوں نے اتوار کو دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کرتے ہوئے کیا۔

امیر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے میں قطر کی گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے دو طرفہ مفادات اور پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

امیر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی افرادی قوت کی خدمات کو بھی سراہا، خاص طور پر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی سیکیورٹی حکام کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے قطر کی مسلسل حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔

شہباز شریف نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !