پنجاب حکومت نے گندم خریداری پالیسی 2023-2024 کی منظوری دے دی ہے
لاہور
میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی
گئی۔
گندم
خریداری مہم جمعہ سے پنجاب بھر میں شروع ہوگی اور صوبائی حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم
خریدے گی۔ اس مقصد کے لیے صوبے بھر میں تین سو پچانوے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
نگراں
وزیراعلیٰ نے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم کو ہدایت کی کہ صوبے میں گندم خریداری
مہم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔