وزیراعظم نے سرکاری شعبے کے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نجکاری کمیشن بورڈ کی سفارش کردہ
پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری کے
حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں
شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری
کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو شفاف طریقے سے اور بین
الاقوامی بہترین طریقوں کی روشنی میں مکمل کیا جانا چاہیے۔