آٹھویں کثیرالقومی نیول
امن مشق کراچی میں شروع ہوگئی
آٹھویں کثیر القومی بحری
امن مشق جمعہ کو کراچی میں شروع ہوئی جو رواں ماہ کی 14 تاریخ تک جاری رہے گی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس
ایڈمرل اویس احمد بلگرامی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے
سربراہ محمد امجد خان نیازی کا پیغام بھی پڑھا گیا جس میں نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ
امن اور میری ٹائم سیکیورٹی کی دشمن فرنٹ لائن فورس کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے
گی۔
انہوں نے کہا کہ امن مشقوں
کا مقصد علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں امن،
استحکام اور ہم آہنگی کے لیے آگے آنے والوں کو سراہتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وائس ایڈمرل نے مشق میں حصہ لینے والے 50 سے زائد ممالک کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشقوں کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان امن، ہم آہنگی، دوستی اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔