ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی

 (آن لائن ذرائع) پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی  نے پاکستانی نوجوان عاصر ملک سے نکاح کرلیا۔ ملالہ کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جنرل مینیجر ہیں

ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی تصویریں شیئر کردیں

ملالہ یوسفزئی نے کچھ دیر پہلے ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نکاح ان کے برمنگھم کے گھر میں عاصر کے ساتھ ہوا۔

ملالہ کے شوہر عاصر کا پورا نام عاصر ملک ہے اور وہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل  منیجر ہیں۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں

انہیں 29 مئی 2020 کو پی سی بی میں تعینات کیا گیا تھا۔

پی سی بی میں آنے سے پہلے عاصر ملک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion