ن لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے
کہ ن لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستاترین نہیں ہے ، ٹرمینل دنیا بھر کے
مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے
ٹوئٹ میں کہاہے کہ وقت آگیا ہے ایل این جی اور ایل این جی ٹرمینل کے حقائق سے آگاہ
ہوں ،مفتاح اسماعیل نے خود پنڈوراباکس کھول لیا ہے۔
علی زیدی نے کہاکہ ن لیگ کی
حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستاترین نہیں ہے ،ٹرمینل دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز
میں سے ایک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مفتاح
سماعیل کادعویٰ ہے کہ ٹرمینلز پر ٹیرف گارنٹی شدہ ہے،اوگرا کے اعدادوشمار مفتاح کے
دعوے کو مکمل غلط ثابت کررہے ہیں۔