Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

لاک ڈاﺅن میں خاموشی سے نکاح کرنے والی اداکارہ نمرہ خان کی شوہر کے ساتھ مبینہ علیحدگی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

نجی نیوز ذرائع  کی رپورٹ کے مطابق رواں سال لاک ڈاون کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اٹھا رہے ہیں۔

نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرِگردش ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔

اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نمرہ خان سیڑھیوں سے نہیں گِری ہیں بلکہ ان کے شوہر نے ان پر تشدد کیا ہے۔

صارفین کے اس طرح کہنے پر نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گِر کر ہی زخمی ہوئی ہیں اگر ان کے شوہر ان پر تشدد کرتے تو وہ اس طرح اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔


ebay paid promotion