Egg And Corona Virus - Be Healthy eating egg Daily by Mah Jabeen


دو انڈے اور کرونا وائرس

آج کل کے افراتفری اور خوف و ہراس کے دور میں ہر کوئی کرونا موت جیسی وبائی بیماری سے ڈرا ہوا ہے مگر آپ تھوڑی سی احتیاط اور اپنا خیال رکھ کر اس خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

ذیل میں ہم آپ کو انڈے کے فوائد بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ خود صحت مند رہیں گے بلکہ سب گھر والوں کو بھی محفوظ رکھ پائیں گے۔

روزانہ دو انڈے کھانے سے آپ کینسر جیسی بیماری سے بھی بچ جائیں گےکیونکہ انڈے میں موجود امائنو ایسڈ، منرل  اور بہت سے وٹامن آپ کے جسم کو کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر آپ روزانہ دو انڈے کھانے لگ جائیں تو آپ کا سفر بڑھاپے کی جانب انتہائی سست ہوجائے گاانڈے میں موجود زردی میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے جس سے بڑھاپے کے آثار جلد نہیں آتے۔




ِِ ِ

انڈے آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور موٹاپا آنے سے بچاتے ہیں کیونکہ انڈے میں موجود بائیوٹین، وٹامن، بی 12، اور پروٹین جلد اور بالوں کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں ان سے جلد اور بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔

امراض قلب میں بھی انڈہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے انڈے میں چونکہ اومیگا3، فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جن سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

وٹامن اے، لوٹین، زی آکسی تھین نامی مادے بھی موجود ہوتے ہیں جس سے آنکھوں کی صحت میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ نظر کے دیگر مسائل بھی کم ہوجاتے ہیں۔

انڈے میں موجود وٹامن  بی9، میں فولک ایسڈ ہوتا ہے جس کے باعث دورانِ حمل ہونے والے نہ صرف پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے بلکہ اس سے بچہ کا نروس سسٹم کو حفاظتی تہہ بھی ملتی ہے۔

ہمارے جسم کی ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مخصوص خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ انہیں وٹامن ڈی اور کیلشئیم کی صورت میں ملتی ہے اور یہ انڈے میں وافر مقدار میں ہوتی ہے۔انڈہ کھانے سے ہمارا جسم مضبوط اور توانا ہوتا ہے۔نیز انڈے سے ہمارے دماغ کو پختگی ملتی ہے اور ہمارا نروس سسٹم تیز اور مضبوط ہوتا ہے۔

روزانہ دو انڈے کھانے سے ہمارے جسم کا امیون سسٹم یعنی دفاعی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے اوراس سے جسم میں مختلف بیماریوں سے لڑنے اور ان کو ختم کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے اور آج کل کی کرونا وائرس کی وبا میں بھی انڈہ کھانا انتہائی مفید ہے کیونکہ کرونا وائرس سے ہمارا جسمانی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور حد سے بڑھتی ہوئی تباہی ہی ہمیں موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے تو اگر ہم ماسک اور صفائی کے ساتھ ساتھ اگر اپنی خوراک میں انڈے کو بھی شامل کرلیں گے تو ہمارے بیمار ہونے کے مواقع انتہائی کم ہو جائیں گے۔


ابھی کلک کریں اور ٹارزن، عمرو عیار اور میجر پرمود کی کہانیاں پڑھیں


Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion