وینکوور
کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں کینیڈین سائنس دانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے
کے بعد اپنی تحقیق کا نتیجہ بہت ہی حیرت انگیز نکالا جس کے مطابق شوہروں کے پسینے
کی بو سے بیویاں تازہ دم ہوجاتی ہیں سائنس دانوں نے اس تحقیق میں 48 رضاکار خواتین
کو شامل کیا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور حیرت انگیز تحقیقی تجربہ ہے اسی لئے
اکثر بیویاں اپنے شوہروں سے محبت کا اظہار ان کے کپڑے پہن کر بھی کرتی ہیں۔
کینیڈین
سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوہر کے پسینے والے کپڑے بیویوں میں ایک نئی روح
پھونک دیتے ہیں۔