How to be Rich & Earn More Money - Golden Tip


ایک عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اب نوجوانوں کو کامیابی کا ایک راز بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بل گیٹس ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں سے کہا کہ اگر وہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو کام سے چھٹیاں کرنا چھوڑ دیں۔ حتیٰ کہ ہفتے کے اختتام کی ایک یا دو چھٹیاں بھی ہرگز مت کریں۔


بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”آپ کوئی کمپنی قائم کرتے ہیں تو اسے آپ کی مکمل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ چھٹیاں کرتے ہیں اور اس پر توجہ کم دیتے ہیں تو آپ کی کمپنی کبھی فروغ نہیں پائے گی۔ میں ہفتے کی چھٹیوں پر بھی یقین نہیں رکھتا اور لوگوں کو بھی میں یہی نصیحت کروں گا۔ “ اس موقع پر بل گیٹس نے اپنی کاروباری زندگی کی سب سے بڑی غلطی بھی بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میری کاروباری زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے گوگل کو اینڈرائیڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے دیا۔







ebay paid promotion