*شرائط و ضوابط*
• ادارہ اپنے ممبر کو پی
ڈی ایف یا تصویری مواد دے گا جس کو بہترین انداز میں ریکارڈنگ کر کے جمع کرانا
ہوگا۔
• ریکارڈنگ صاف ہو اردگرد
کی آوازیں اور شور والی ریکارڈنگ کا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
• ویڈیو ریکارڈنگ کا
معاوضہ آڈیو سے زیادہ ہوگا۔(ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے بیک گراؤنڈ اچھا، صاف، اور
پرکشش ہونا چاہئیے(
• آڈیو ریکارڈنگ ایک ایک
منٹ کے کلپ میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہے، جبکہ وڈیو کا وقفہ مناسب اور موزوں وقت
پر کیا جاسکتا ہے
• ریکارڈنگ آپ اپنے موبائل
سے کریں گے اس کے لئے ادارہ کسی قسم کی ڈیوائس دینے کا پابند نہیں ہوگا۔
• ہر اسائنمنٹ کا الگ
معاوضہ ہوگا اور معاوضہ ادارہ خود منتخب کر کے اپنے ممبر کو پہلے سے بتانے کا
پابند ہوگا۔
• ہر دس اسائنمنٹ مکمل
ہونے پر ممبر کو معاوضہ ادا کیا جائے گا جس میں ٹیکس شامل ہوگا۔
• پہلی دس اسائنمنٹ کے
بعد ہر ممبر کو ممبر شپ اپ گریڈ کرنی ہوگی جس کی فیس ایک ہزار پانچ سو (1500:₨)
روپے سالانہ ہوگا۔
• پہلی دو (2) اسائنمنٹ
ٹرائل تصور ہونگی اور آٹھ (8) کا معاوضہ دیا جائے گا۔
• ہر جمع کرائی گئی
ریکارڈنگ، اسائنمنٹ مکمل طور پر ادارہ The Prince Organization کی ملکیت ہو گی۔ جسے بغیر تحریر اجازت کہیں اور استعمال کرنے کی
اجازت نہ ہوگی۔
• ادارہ دی پرنس آرگنائزیشن اس بات کا حق رکھتا ہے کہ کسی کو بھی اس کی اسائنمنٹ کے معیار کے مطابق
معاوضہ کم یا زیادہ دے۔
• ہر ماہ کی 5 تاریخ تک
تمام اسائنمنٹ کے معاوضے ادا کر دیئے جائیں گے۔
*• ہر ممبر/نمائندہ دی پرنس
آرگنائزیشن کے اصولوں کا پابند ہوگا۔*
• ادارہ کسی بھی وقت بغیر
بتائے کسی بھی اصولی شق کو بدلنے، ختم کرنے یا اضافہ کرنے کا مجاز ہوگا۔
*• ہر قسم کی ادائیگی*
بینک اکاؤنٹ
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
موبائل بیلنس کی صورت
میں کی جائے گی۔
• ادارہ اس بات کا حق
رکھتا ہے کہ کسی بھی ممبر کی ممبر شپ کسی بھی وقت بغیر بتائے کچھ عرصے کے لئے معطل
کردے یا ختم کردے۔
• ادارہ اس بات کا حق
رکھتا ہے کہ کسی ممبر کا معاوضہ اس کی کسی خلاف ورزی کی صورت میں روک دے یا اس میں
سے پچاس فیصد کٹوتی کرلے۔
• ادارہ کسی بھی قسم کی
خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
After short
ad click on Skip Ad