کچھ لوگوں کو ناک میں انگلی ڈالنے کی عادت ہوتی ہے جسے
کراہت آمیز نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے لیکن اب اس کے طبی نقصانات بھی ڈاکٹروں نے
بتادیئے ہیں دی مرر کے مطابق ڈاکٹر ایریک ویوگ کا کہنا ہے ناک میں انگلی ڈالنے سے
انگلیوں پر موجود بیکٹریا ناک میں چلے جاتے ہیں جو بعد میں اتنے سنگین ہوتے ہیں کہ
پھر مختلف سخت بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
ان بیماریوں میں سے ایک مثال ایسی ہے جو انگلی ناک میں
ڈالنے سے رگڑ لگنے کے باعث زخم اور خون آنے لگتا ہے اس بیماری کو سٹی فائلو کوکس
اوریوس کہا جاتاہے۔
ڈاکٹر ویوگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ہونے والے زخم میں اگر
مزید بیکٹریا جمع ہوجائیں تو اس سے زخم بگڑ سکتا ہے اس میں پیپ جیسی صورت بھی پیدا
ہوسکتی ہے جو پھر بعد میں ایک تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوجاتی ہیں ۔
خون کی پانچ نالیاں ناک کے راستے آنے کی وجہ سے خون کا بہاؤ
بھی بہت زیادہ ہوسکتا ہے اور اس سے مزید صورت حال بھی خراب ہوسکتی ہے خاص طور پر
بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔لہذا ڈاکٹروں نے ناک میں انگلی ڈالنا خطرناک قرار
دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قبیح عادت سے نہ صرف بچا جائے بلکہ دوسروں کو بھی اس
سے آگاہ کیا جائے اور ان کو آئندہ آنے والی اس حرکت کی تکالیف سے بچایا جائے۔