مظہر کلیم ایم اے پاکستان کے شہرہ
آفاق جاسوسی مصنف تھے ان کی پیدائش 22 جولائی 1942 کو کری افغان ملتان میں ہوئی
۔بنیادی طور پر ان کی پہچان جاسوسی سیریز
"عمران سیریز" سے ہے عمران سیریز کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لئے
بھی بہت سی کہانیاں اور کتابیں لکھیں ۔ تاہم پیشہ کے طور پر وہ ایک بہت اچھے وکیل
اور اینکر پرسن بھی تھے ملتان ریڈیو ٹاک شوز میں ان کی پہچان ایک سرائیکی اینکر
پرسن کی تھی اور وکیل ہونےکی حیثیت سے وہ
ملتان بار کونسل کے سینئر وائس پریذیڈنٹ بھی رہے۔انہوں نے 50 سال ناولز لکھے جن کی
تعداد جاسوسی ناولز 600 جبکہ بچوں کے لئے 5000 کہانیاں لکھیں ۔ان کا پہلا عمران
سیریز ناول "ماکازونگا "تھا۔
مظہر کلیم صاحب نے اپنی آنکھ 22
جولائی 1942ء میں ملتان میں ایک پولیس آفیسر حامد یار خان کے گھر میں کھولی
۔ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی سکول ملتان سے حاصل کی ، بی
اے ایمرسن کالج سے کیا اور ایم اے اردو انہوں نے ملتان کیمپس آف پنجاب یونیورسٹی
سے پاس کیا۔ان کے والد محترم ریٹائرڈ پولیس انسپکڑ تھے اور ان کا تعلق پٹھان
گھرانے "محمد زئی " سے تھا جو انیسویں صدی میں افغانستان سے ہجرت کرکے
پاکستان آبسا تھا۔مظہرکلیم صاحب کا اصل نام "مظہر نواز خان " تھا تاہم
وہ اپنے قلمی نام مظہر کلیم کے نام سے جانے پہچانے جاتے تھے۔
ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے تصویر پر کلک کریں
اپنے کالج کے بہترین باسکٹ بال کے
کھلاڑی اور ایک اچھے باڈی بلڈر تھے۔پیشہ ان کا وکالت تھا مگر پارٹ ٹائم میں ان کا
مشغلہ ناولز لکھنا تھا اور قلمی نام انہوں نے کلیم اپنایا جو بعد میں مظہر کلیم
ایم اے کے نام سے مشہور ہوا۔
مظہرکلیم ایم اے صاحب کی وفات 26 مئی
2018ء کو 75 سال کی عمر میں ملتان میں ہوئی ان کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ایک
بیٹا(فیصل جان )ان کا 31 سال کی عمر میں
وفات پاگیا تھاجبکہ دوسرا بیٹا فہد عثمان خان ایک بینک میں کام کرتا ہے۔
مظہر کلیم ایم اے صاحب نے بنیادی طور
پر ابن صفی کے کردار عمران پر ناول لکھے مگر ہر ناول میں انہوں نے ابن صفی سے ہٹ
کر ایک نیا انداز اور نیا پلاٹ کہانی کا متعارف کرایا 500 سے زائد جاسوسی ناولز
تحریر کئے اور ایک گہری چھاپ اپنے پڑھنے والوں پر چھوڑی۔جاسوسی ادب پاکستان میں
متعارف ہی انہوں نے ملتان سے کرایا اس کے بعد ناولز کی مانگ کو دیکھتے ہوئے دوسرے
مصنفین نے بھی اس میدان میں قدم رکھا مگر جو مقبولیت مظہر کلیم صاحب کو ملی کسی
اور مصنف کے حصہ میں نہیں آئی۔