🔴
بھارتی اداکار سلمان نے اپنی آنے والی فلم ’ماتر بھومی، مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کی تشہیر جاری رکھتے ہوئے اپنے نئے روپ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے، جبکہ فلم کے بھارتی مرکزی فلمی تصدیقی بورڈ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ کرسی پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصاویر میں ان کی جسمانی فٹنس اور فلم کے کردار کی جھلک نمایاں ہے۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ مختصر طور پر ’ماتر بھومی‘ لکھ کر مداحوں کا تجسس مزید بڑھا دیا۔
تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض نے سلمان خان کے نئے روپ کو منفرد قرار دیا، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’باس‘ قرار دیا۔
یہ پیشرفت ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم کو بھارت کے مرکزی فلمی تصدیقی بورڈ سے منظوری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلم ابھی تک تصدیق کے لیے بورڈ کے پاس جمع ہی نہیں کرائی گئی، اس لیے منظوری رکنے یا کسی قسم کی پابندی کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فلم کے بارے میں سنسر سے متعلق تمام دعوے حقیقت پر مبنی نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم میں بھارتی فوج کے ایک افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم 2020 میں وادی گلوان میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان ہونے والے تصادم سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، جس کے باعث فلم پہلے ہی مختلف حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
تمام تنازعات کے باوجود سلمان خان اور ان کی ٹیم فلم کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Maatrubhumi: May War Rest in Peace - Salman Khan as Colonel Santosh Babu
🟢 تازہ ترین مگر اہم
آج کی اہم خبریں: اب ہر خبر مستند اور معتبر


