🔴
اس عمل کے دوران کچھ افراد کے جسم زیادہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ کچھ میں یہ عمل سست روی سے آگے بڑھتا ہے۔
صحت مند طرز زندگی سے جڑی عادات جیسے غذا، ورزش، تمباکو نوشی سے گریز، تناؤ کو کنٹرول میں رکھنے اور دماغ کو مصروف رکھنے سے جسمانی بڑھاپے کی رفتار کو سست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ثقافتی سرگرمیوں جیسے فلمیں دیکھنے یا میوزیم دیکھنے جانے سے بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کیا جاسکتا ہے۔جاپان کے انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی اس تحقیق میں 1900 افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ان افراد سے سوالنامے بھروا کر معلوم کیا گیا کہ وہ کتنی بار فلمیں دیکھنے جاتے ہیں، میوزیم یا آرٹ گیلری کا رخ کرتے ہیں، کنسرٹ یا تھیٹر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس کے بعد ان افراد کی نبض کے دباؤ، بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول، جسمانی وزن اور چہل قدمی کی رفتار وغیرہ کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد ثقافتی سرگرمیوں کو معمول بناتے ہیں، ان میں بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار گھٹ جاتی ہے۔درحقیقت ہر چند ماہ میں ایک بار کسی ایک جگہ جانے سے ہی یہ فائدہ ہوسکتا ہے۔
دیگر عناصر جیسے آمدنی اور دائمی امراض کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی یہی نتائج سامنے آئے۔
محققین نے بتایا کہ متعدد عناصر جسم کے بوڑھا ہونے پر اثر انداز ہوتے ہیں مگر چند عادات سے اس کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ثقافتی سرگرمیوں سے صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جسمانی تنزلی کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ مزید کونسی ثقافتی سرگرمیوں سے یہ فائدہ ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج Journal of Epidemiology and Community Health میں شائع ہوئے۔
🔴
نوبل انعام یافتہ پروفیسر عمر یاغی کی کمپنی Atoco نے ایک ایسی انقلابی مشین تیار کی ہے جو میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) کا استعمال کرتے ہوئے صحرا کی خشک ہوا سے روزانہ سینکڑوں گیلن پینے کا صاف پانی پیدا کر سکتی
ہے۔
یہ شمسی توانائی سے چلنے والا نظام بغیر کسی بیرونی گرڈ کے کام کرتا ہے اور پانی کی شدید قلت کا شکار علاقوں کے لیے ایک معجزاتی حل ہے ۔
سپین کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک بچے کے دوڑتے ہوئے یمال کی طرف بڑھنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ بعض صارفین اس بچے کو ورلڈ کپ کا ’حقیقی فاتح‘ قرار دے رہے ہیں۔۔۔ بچے نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کو مضبوطی سے تھام رکھا ہے جبکہ اس کے ایک ہاتھ میں فٹبال ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خوشاب میں خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ شہر کے بازاروں کو جدید پیور ٹائلز، ڈیکوریٹو ڈیزائنز اور خوبصورت فواروں سے آراستہ کر کے شہریوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پنجاب کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک اور تاریخی قدم! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کا آغاز کر دیا، جس کے تحت دنیا کے معروف بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آ کر مریضوں کو مفت علاج اور جدید طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ یہ اقدام عوام کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے

