Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 15 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 15 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 15 June 2026
🟢 تازہ ترین مگر اہم آج کی اہم خبریں: اب ہر خبر مستند اور معتبر

🌍 ہنگری کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ جب میں دن کے اختتام پر اپنے دفتر پہنچا تو وہاں ایک شاندار تحفہ میرا انتظار کر رہا تھا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی آموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ آج انہیں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے 90 آموں کا تحفہ موصول ہوگیا۔
انہوں نے پاکستانی آموں کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آم اتنے لذیذ تھےکہ صرف ایک گھنٹےکے اندر ر ہی تقریباً سب ختم ہو گئے۔ ہنگری کے وزیراعظم نے اس شاندار تحفے پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سارک تنظیم کو بھرپور طریقے سے فعال کرنے پر زور دیا ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود، پائیدار ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے یہ بات سارک کے سیکرٹری جنرل غلام سرور سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔
انہوں نے یہ ہدایات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

سپین فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، حالانکہ فرانس کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا۔
سپین کی اس کامیابی نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین ایک جانب سپین کی منظم اور مؤثر کارکردگی کو سراہ رہے ہیں تو دوسری جانب فرانس کی مایوس کن کارکردگی پر بھی بات کر رہے ہیں۔

حکومت کا تختہ اُلٹنے کی ناکام کوشش کے بعد صدر اردوغان نے ترکی کو بدلا

کوہستان میں ’غیرت کے نام‘ پر خاتون اور پولیس کانسٹیبل کا قتل: ’ہمارا بھائی حکومت کا آدمی تھا، اب سرکار ہی اس معاملے کو دیکھے‘

راولاکوٹ سے مظفرآباد: جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ آج، تازہ جھڑپوں میں مزید 10 ہلاکتیں

Placenta image from bbc سائنسدانوں نے ’پلیسینٹا آن اے چِپ‘ کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو دوران حمل بچے کی پرورش اور مختلف ادویات کے اثرات پر تحقیق میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق سزا یافتہ فرخ کھوکھر مقتول ماجد ستی کے قانونی ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کریں گے۔

پٹنہ میں رہنے والی دو بہنیں صبا اور فرح سر سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ دونوں میڈیا کی نظروں میں اس وقت آئیں جب پہلے 2005 میں ابوظہبی کے شہزادہ محمد بن زاید النہیان اور پھر اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کرنے کی بات کی تاہم دو دہائیاں گزرنے کے بعد بھی یہ دونوں امداد کے وعدے پورے ہونے کی منتظر ہیں