Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 12 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 12 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 15 June 2026
🟢 تازہ ترین مگر اہم آج کی اہم خبریں: اب ہر خبر مستند اور معتبر

🔴 انڈیا کے براہموس میزائل خریداروں میں زیادہ تر ایسے ممالک شامل ہیں جن کے چین کے ساتھ سمندری یا سرحدی تنازعات ہیں۔۔۔
لیکن کیا انڈیا کو روس کی منظوری درکار ہوتی ہے؟

🌍 اگر آپ بستر پر جاتے ہی چند سیکنڈوں میں نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں تو آپ دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں:نعمان اعجاز
پرسکون نیند اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے، جس کی قدر اکثر انسان اُس وقت کرتا ہے جب یہ نعمت میسر نہ رہے۔ ذہنی سکون، مطمئن دل اور فکر سے آزاد زندگی گہری اور پرسکون نیند کا سبب بنتی ہے۔ آج کی مصروف اور پریشان کن زندگی میں اگر کوئی شخص بستر پر جاتے ہی سکون سے سو جاتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ ایک قیمتی نعمت سے مالا مال ہے۔ صحت، سکون اور اچھی نیند وہ خزانے ہیں جن کی قیمت کا اندازہ ہر کسی کو نہیں ہوتا۔
#Sleep #PeaceOfMind #LifeQuotes #Wisdom

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی خان میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کے کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کر رہی ہے جبکہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے دیگر حفاظتی اقدامات بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

نواز شریف سکول آف ایمیننس کے صرف 65 سکولوں میں داخلے کے لیے 71 ہزار سے زائد طلبہ امیدواروں کی آمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی وژن پر مہر لگا دی ہے۔ بہترین اساتذہ، محدود کلاس سائز اور محروم طبقے کے لیے زیرو فیس کے اس شاندار منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جہاں 14 اگست تک 114 اور ستمبر تک مجموعی طور پر 300 سکولز فنکشنل کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم ’ٹاکسک‘ کی وجہ سے کسی نے اتنا دکھ نہیں جھیلا جتنا سدھارتھ ملہوترا نے جھیلا ہے جو اس فلم کا حصہ بھی نہیں ہے۔
انسٹاگرام پر صارفین نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سدھارتھ مدہم روشنی والے کمرے میں اکیلے بیٹھے کھڑکی سے باہر گھور رہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں اریجیت سنگھ کے سارے ہی غمگین گانے چل رہے ہیں۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ شاید اس وقت جم میں پسینہ بہا رہے ہوں گے، یا یہ سوچ کر سر پکڑ رہے ہوں گے کہ ان کا نام ایسے ٹریلر کے نیچے کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے ان کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں۔
لیکن انٹرنیٹ تو پھر انٹرنیٹ ہے اسے بس ایک فلم کا ٹریلر تھما دو اور اچانک ہر بندہ سلیبریٹی باڈی لینگویج، میرج کونسلنگ، طلاق کے معاملے میں پی ایچ ڈی ہولڈر بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یش اور کیارا اڈوانی کی فلم ‘ٹاکسک’ کا ٹریلر اور گانے ریلیز ہوئے لوگوں نے نوٹس کیا کہ فلم میں کیارا کے یش کے ساتھ کافی رومانوی مناظر ہیں۔
اور محض 14 سیکنڈز کے اندر پورے سوشل میڈیا نے مل کر یہ فیصلہ کر لیا کہ سدھارتھ ملہوترا کو بچانے کی سخت ضرورت ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی! اسے ہر قیمت پر دنیا کی نظروں سے بچانا ہوگا، مگر کس چیز سے؟ اس کی بیوی کے پیسے کمانے سے؟
کمنٹس میں ’سدھارتھ بچاؤ مہم‘ نے بھی انٹری دے دی ہے جس میں لکھا کہ کہ سدھارتھ کے لیے انصاف ہونا چاہیے، بے چارہ سدھارتھ اور میرے بھائی کو آزاد کرو۔
کسی نے لکھا کہ اس سیزن کے فاتح ہیں… سدھارتھ ملہوترا۔ وہ تو گویا بالی ووڈ کے ‘شہزادی ڈیانا’ بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اس سارے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ صارفین ان کے لیے کمنٹس کررہے ہیں۔