Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 10 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 10 July 2026

Live Top Trend and Viral News & Latest Stories: Daily Urdu News - 15 June 2026

🟢 تازہ ترین مگر اہم آج کی اہم خبریں: اب ہر خبر مستند اور معتبر

🔴 ماسکو کی پشکن لائبریری میں منعقدہ اس منفرد تقریب کے دوران ‘رابرٹ’ اور ‘ماٹلڈا’ نامی دو اے آئی روبوٹس کو باقاعدہ طور پر "روبوٹ شریکِ حیات قرار دیا گیا۔
تقریب کی میزبان ماریا پینٹیوخینا کی موجودگی میں دونوں روبوٹس نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جینے مرنے کے علامتی عہد و پیمان کیے اور ایک دوسرے کو علامتی شادی کے بریسلیٹس بھی پہنائے۔
ان دونوں روبوٹس کو منفرد انسانی کرداروں کے روپ میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دولہا بننے والے روبوٹ ‘رابرٹ’ کو ایک دفتری ملازم اور بلاگر جبکہ دلہن بننے والی روبوٹ ‘ماٹلڈا’ کو ایک بیلرینا (رقاصہ) کے روپ میں تیار کیا گیا ہے۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ریا نووستی’ کے مطابق، یہ روس کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ رابرٹ اور ماٹلڈا کو اس سے قبل سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بھی متعارف کروایا جا چکا ہے، جہاں انہوں نے خوب داد سمیٹی تھی، اور اب اس انوکھی شادی نے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔

🔴 کراچی پریس کلب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ای چالان سے متعلق شہریوں کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس حوالے سے ریلیف دینے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں، ای چالان آٹو جنریٹڈ ہوتے ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ چنگچی رکشوں کو مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کوشش رہے ہیں، کراچی میں صرف وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹرہوگا، ای چالان سسٹم اور لین مارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے،کراچی میں گزشتہ برس ہیوی ٹریفک سے 164 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق اب تک پینتالیس ہزار گاڑیاں اصل مالکان نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائیں، اس سلسلے میں متعدد لوگوں کو پکڑ کر تھانے کے حوالے بھی کیا ہے۔

🔴 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کلکتہ کے ڈھاکوریا کے منی پال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کی۔
اس نوٹ میں تحریر کیا گیا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں پیش آیا جہاں پربھاس کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی، پیک اپ کے بعد راجیش شرما گھنی جھاڑیوں کے قریب مقامی تکنیکی عملے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے جب انہیں کسی کیڑے نے کاٹا، اس وقت انہوں نے اسے معمولی سمجھا اور فوری طبی امداد نہیں لی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد اداکار کی دائیں ٹانگ میں شدید درد شروع ہوا اور وہ حالت خراب ہونے کے باوجود کلکتہ کی فلائٹ میں سوار ہو گئے جہاں سفر کے دوران انہیں تیز بخار ہوگیا اور طبیعت مزید بگڑ گئی۔
اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق زہر کا انفیکشن راجیش شرما کے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک پھیل چکا ہے اور ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بن گئے ہیں، انہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بن سکتا ہے جو اگر سفر کر کے پھیپھڑوں تک پہنچ گیا تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، راجیش شرما ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہیں۔

🔴 بالی ووڈ کی چند ہی اداکارائیں ایسی رہی ہیں جنہوں نے 1970ء اور 1980ء کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں ہیما مالنی جیسی غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہو، تاہم اپنی بے مثال شہرت کے باوجود ہیما مالنی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی بھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہیں رہی اور نہ ہی میں نے کبھی دولت کو اپنی ترجیح بنایا۔
77 سالہ اداکارہ نے گفتگو کے دوران سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، بالکل نہیں، یہ کس نے کہا؟ ہمیں بہت معمولی معاوضہ ملتا تھا، ہمیں اتنی زیادہ رقم نہیں دی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہدایت کار اور پروڈیوسرز مجھے بہت پسند کرتے تھے لیکن میں نے کبھی پیسے کے لیے کام نہیں کیا، جیسے جیسے میری مقبولیت بڑھتی گئی، ویسے ویسے معاوضے میں تھوڑا بہت اضافہ کر دیا جاتا تھا، بس۔
فلم شعلے کی اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی وہ بھاری بھرکم معاوضے نہیں ملے جو آج کے ستاروں کو ملتے ہیں، ہمیں تو اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی نہیں ملتا تھا لیکن یہ ایک الگ بات ہے کہ جن فلموں میں ہم نے کام کیا ان سے حاصل ہونے والا تجربہ، عزت اور پہچان ہمارے لیے مالی معاوضے سے کہیں زیادہ قیمتی تھے۔
ہیما مالنی نے بتایا کہ جو بھی پروڈیوسر ادا کر سکتا تھا، وہ ہمارے لیے قابلِ قبول ہوتا تھا، میں نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ اتنی رقم نہ ملی تو فلم نہیں کروں گی، ایسا کبھی نہیں ہوا، تمام معاملات میری والدہ دیکھتی تھیں اور وہ پروڈیوسرز کے ساتھ ہمیشہ بہت فراخ دل رہتی تھیں، اگر کوئی پروڈیوسر کہتا کہ وہ اس فلم کے لیے زیادہ معاوضہ نہیں دے سکتا، تو والدہ کہتیں، کوئی بات نہیں، ہم نے کبھی پیسوں پر اصرار نہیں کیا، وہ جتنی بھی رقم کا لفافہ دیتے، ہم خاموشی سے قبول کر لیتے تھے۔

🌐 تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کے فیشن انتخاب پر مختلف ردِعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے لباس کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے اسے معاشرتی اقدار سے جوڑا، جبکہ کئی افراد نے اسے ان کی ذاتی پسند اور آزادی قرار دیتے ہوئے حمایت کی۔
سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں ایک گروہ لباس کے انداز پر اعتراض کر رہا ہے، جبکہ دوسرا گروہ فنکاروں کے ذاتی انتخاب اور فیشن کی آزادی کے حق میں بات کر رہا ہے۔ ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

🔴 پاکستان کی سمندری خوراک (سی فوڈ) کی برآمدات پہلی بار 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے
حکام کے مطابق یہ کامیابی بلو اکانومی سے متعلق اصلاحات، برآمدی معیار میں بہتری اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی بدولت حاصل ہوئی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ سی فوڈ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ ماہی گیری کے شعبے، ساحلی معیشت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

🔴بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی میں کیے گئے لاہور کے دورے کو یاد کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں اور مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ بھارتی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی فلم "آوارہ پن" کی تشہیر کے لیے 2007 میں لاہور گئے تو وہاں انہیں توقع سے کہیں زیادہ پیار اور والہانہ استقبال ملا جس نے ان کے دل میں موجود تمام خدشات کو دور کر دیا۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ بے حد مخلص ہیں اور وہاں انہیں جو شاندار مہمان نوازی ملی، ویسی محبت انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی اور کہیں نہیں دیکھی، جبکہ پاکستانیوں میں ہندی فلموں کا زبردست کریز دیکھ کر بھی وہ دنگ رہ گئے تھے۔ #news

🌍 شہید خامنہ ای کو لاکھوں سوگواروں نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مشہد میں امام رضا کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا
#Khamenei
#Mashhad
#Iran
#History
#Politics
#BreakingNews
#WorldNews

🔴 امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ترکی کو ایف-35 طیارے یا جنگی طیاروں کے انجن فراہم کیے گئے تو مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں موجود توازن اسرائیل کی فضائی برتری اور امریکا کی موجودگی کی وجہ سے قائم ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ترکی ایک اہم ملک ہے، تاہم ان کے بقول وہاں ایسی قیادت موجود ہے جو اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ ترکی میں اخوان المسلمون سے متاثر حکومت قائم ہے، جو امریکا مخالف جذبات رکھتی ہے۔ انہوں نے ترکی کی علاقائی پالیسیوں اور بعض تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

🌍 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے انہیں ممکنہ نشانے کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ جنگ بندی کے باوجود واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔
انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ وہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ طیارے کے بجائے ایک پرانے طیارے سے امریکا واپس کیوں جائیں گے، جو پہلے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایک اور فہرست سامنے آئی ہے اور وہ مبینہ طور پر قتل کے حوالے سے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
’’ نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی میں کار پر ڈرون حملہ کیا گیا، حماس ترجمان حازم قاسم کو چوٹیں آئی ہیں جب کہ ان کا ایک ساتھی شہید ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا حملہ ناکام رہا اور حازم قاسم محفوظ رہے۔
اس واقعے کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

بارشوں کے دوران شہری سیلاب کے خطرات کم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے ڈرینیج نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ نالوں، ڈرینز اور آبی گزرگاہوں کی مسلسل صفائی جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ڈی سلٹنگ کا عمل مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جدید منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں اب بارش کے بعد پانی پہلے کی نسبت بہت کم وقت میں نکال دیا جاتا ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

واسا کا دائرہ کار اب پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جدید مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹس، سیور جیٹنگ مشینیں، سکر مشینز، واٹر باؤزرز، ایکسکیویٹرز اور دیگر ضروری آلات ہر ضلع میں فراہم کیے گئے ہیں تاکہ بارش یا ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو۔ ممکنہ سیلاب سے تحفظ کے لیے کمزور مقامات پر مستقل حفاظتی بند بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں جلال پور پیر والا کا سات کلومیٹر طویل حفاظتی بند نمایاں منصوبہ ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

بہاولپور: شدید ہیٹ ویو کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ٹھنڈے پانی کی بوتلوں اور او آر ایس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ گرمی کی شدت کے دوران عوام کو بروقت سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔