دوسرا زلزلہ (earthquake Venezuela) جنوبی امریکی ملک میں ایک صدی کے سب سے شدید جھٹکوں میں سے ایک تھا، جس کی شدت 7.5 تھی۔
محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور شرکا کی سہولت کے لیے فیلڈ میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ میڈم کی خصوصی ہدایات پر پہلے دن سے ہی لنگر، سبیلوں، واٹر سپرنکلنگ اور سموک گنز کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔
امن و امان اور طبی سہولیات کے لیے لاہور میں 12,000 سے زائد سکیورٹی اہلکار، 1800 سے زائد میڈیکل سٹاف اور 700 سے زائد 1122 کے اہلکار تعینات ہیں۔ واسا، صفائی کے عملے سمیت تمام انتظامی محکمے، رینجرز اور پاک فوج الرٹ ہیں۔ فیلڈ وزٹس کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہر چیز پرامن اور مربوط طریقے سے جاری رہے
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے انڈین فوج کے کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر اور ایک نائب صوبیدار سمیت دیگر 24 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
UK News
ساؤتھ ایسٹ واٹر کے مطابق کینٹ میں تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار صارفین کے لیے پائپ سے پانی دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وجہ "شدید گرمی اور پانی کی ریکارڈ مانگ" بتائی گئی ہے۔
بدھ کی شام ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں آنے والے دو زلزلوں (Venezuela Earthquake) میں کم از کم 32 افراد کی ہلاکت اور 700 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔ امریکی (US) جیولوجیکل سروے کے مطابق 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز (Maryam Nawaz) شریف کی قیادت میں پنجاب میں صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت، تین جدید ہسپتال جلد عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ لاکھوں مریضوں کا مفت علاج، بچوں کے دل کی مفت سرجریز اور گھروں تک مفت ادویات (Free Medicine) کی فراہمی عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں (petrol price) میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
قائد عمران خان کے وژن کے مطابق خوشحال خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں صحافی برادری کی فلاح، تحفظ اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تاریخ ساز اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں آزاد، بااختیار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے متعدد انقلابی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
🔹 صحافیوں کے بچوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کی مد میں 70 کروڑ روپے مختص
🔹 جدید میڈیا کالونی کے قیام کی فیزیبلٹی اور ڈیزائننگ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص
🔹 جدید سہولیات سے آراستہ نئے پشاور پریس کلب کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے مختص
🔹 انفارمیشن سیکٹر میں جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اصلاحات کے لیے 10 کروڑ روپے مختص
🔹 جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا
🔹 اخبارات اور میڈیا اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنے کا اعلان
🔹 حکومتی ادائیگیوں کو ملازمین اور صحافیوں کے واجبات کی ادائیگی سے مشروط کر دیا گیا
🔹 چھوٹے اخبارات، مقامی چینلز اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات
ممدانی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے مکمل کامیابی حاصل کر لی۔
میئر کی حمایت یافتہ تین ترقی پسند امیدواروں نے اپنی کانگریس پرائمری جیت لیں۔ انہوں نے ڈیموکریٹ پارٹی (Democrate Party) کے دو موجودہ قانون سازوں کو ہرا دیا۔
ٹرمپ نے شکایت کی کہ پٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم نہیں ہو رہیں۔
صدر نے تیل کمپنیوں پر گاہکوں سے زیادہ پیسے لینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کے بعد پچھلے کچھ ہفتوں میں دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔
ایک ہی دن میں سپیس ایکس (Space X) کے حصص کی قیمت میں 16 فیصد کمی سے ایلون مسک (Elon Musk) کی مجموعی دولت میں 240 ارب ڈالرز کی کمی آئی لیکن وہ اب بھی دُنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔
2021 میں صرف 61% ہسپتالوں کے پاس صحت کی دیکھ بھال کا بنیادی کچرا ٹھکانے لگانے کا نظام تھا۔ جب ہسپتالوں کا کچرا صحیح طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جاتا تو یہ ان جگہوں کو گندا کر دیتا ہے جہاں بچے رہتے، پڑھتے اور کھیلتے ہیں۔ 🗑️♻️
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیے سکیورٹی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عزاداروں کے تحفظ کے لیے پہلی مرتبہ 'فور ٹیئر' سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے جس کی ڈی سی آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے 1500 سے زائد کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کے اہلکار لنگر، سبیلوں، ہیٹ سٹروک کیمپس اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران شاندار انتظامات، بہترین سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور عزاداروں کی سہولت کے لیے مثالی اقدامات کیے گئے۔ عوام اور عزادارانِ حسینؑ ان انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام سے محبت اور ان کی فلاح کے لیے غیر معمولی وابستگی ایک بار پھر محرم الحرام کے انتظامات میں نمایاں نظر آئی۔ شدید گرمی کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایت دی کہ تمام عزادارانِ اہلِ تشیع کو ٹھنڈے پانی، شربت اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود پنجاب کے ہر ضلع کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کسی شہری کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ عوامی خدمت، احساسِ ذمہ داری اور ہر شہری کے آرام و سکون کی ایسی فکر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کا نمایاں وصف ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے۔
کریمی (Golali) نے پیرس (France) میں اپنے ماڈلنگ کیریئر کا دفاع کرتے ہوئے کہا:’وہ سمجھتے ہیں میرا لباس اور میرا انداز مجھے فحش (adult) فلموں میں کام کی جانب لے جائے گا‘
تم پشتون ہو تمہیں ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے، کریمی نے پیرس میں اپنی ماڈلنگ، ظاہری انداز اور نئی طرزِ زندگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا: ’میں خود کو پُرکشش بنانا چاہتی ہوں، یعنی یہ ایسی چیز ہے جو مجھے سوٹ کرتی ہے اور مجھے خوشی دیتی ہے، اس لیے میں اسی طرح کا لباس پہننا چاہتی ہوں۔‘
انھوں نے کہا: ’میں اب سنیما میں اور بطور ماڈل کام کر رہی ہوں اور میرے کپڑے یقیناً ویسے نہیں ہیں، جیسے وہ افغانستان میں سوچتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میرا لباس اور میرا انداز مجھے فحش فلموں میں کام کرنے کی جانب لے جائے گا۔۔۔ جب میں یہ دیکھتی ہوں تو پریشان ہوتی ہوں۔‘
یورپ میں شدید گرمی کی سب سے بڑی وجہ ’ہیٹ ڈوم‘ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین زمین پر مزید گرمی بڑھنے اور درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
جبکہ جرمنی اور فرانس میں گرمی کے باعث لوگ تیراکی کرنے کے لئے اور 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے
درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے
علی الزوادی شاید قطر کے خاموش سفارت کاری کے طریقہ کار کی بہترین مثال ہیں۔ وہ شاذ و نادر ہی عوامی نظروں میں آتے ہیں، سفارتی حلقوں سے باہر ان کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں اور ان کا کوئی سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی نہیں۔



