China's mission to Mars, Yinghou - Global Science June 2009
personThe Prince Organization
share
مریخ کی جانب چین کا مشن ینگ ہو(Yinghou)
انسان بردار خلائی پرواز اور چاند تک رسائی کے بعد چین کا ایک اور بڑا منصوبہ مریخ پر مشن بھیجنے کا ہے چین نے اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس کا مریخ مشن ینگ ہو(Yinghou) اول اس سال کے آخر تک مریخ کی جانب روانہ ہو جائے گا شنگھائی اکیڈمی آف سپیس فلائٹ ٹیکنالوجی کے ایک آفیسر کے بیان کے مطابق یہ خلائی جہاز ابتدائی آزمائشوں سے بخوبی گزر چکا ہے اور اسے اکتوبر یا نومبر تک ایک روسی سامان بردار راکٹ کے ذریعے پروانہ کر دیا جائے گا یہ سامان بردار راکٹ روس کے ایرو کرافٹ فوبوس گرنٹ کے زیر نگرانی تیار کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے روس کو بھی بہت جلد ایک خلائی مشن مریخ کے چاند فوبوس پر روانہ کرنے والا ہے
ینگ ہو(Yinghou) بمعنی جگنو کی روشنی 38 کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے 10 ماہ میں مریخی مدار تک پہنچے گا یہ مریخ کی سطح پر اترنے کی بجائے اس کے گرد اپنا مدار قائم کرے گا اس کی لمبائی اور چوڑائی 75 سینٹی میٹر اور اونچائی 60 سینٹی میٹر جبکہ اس کا وزن 115 کلو گرام ہے اسے مریخی مدار میں دو سال تک گردش کے قابل بنایا گیا ہے اس میں نصب خصوصی آلات کے ذریعے اس بات کی جانچ کی جائے گی کہ مریخ کی سطح سے پانی کیوں کر غائب ہوا یہ سیارہ مریخ کی ماحولیاتی تبدیلیوں کی جانچ بھی کرے گا