رجب بٹ (Rajab Butt) کے برطانیہ ویزا سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی بحث یوٹیوبر وطن واپس آگیا
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ (Rajab Butt)، جو حال ہی میں پاکستان سے برطانیہ گئے تھے، مبینہ طور پر اپنے UK Visa مسئلے کے باعث واپس وطن لوٹ آئے ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ (United Kingdom) نے ان کا ویزا مبینہ طور پر مسترد کر دیا، جس کے بعد وہ فوری طور پر پاکستان واپس پہنچ گئے۔ تاہم اس معاملے پر رجب بٹ (Rajab Butt) کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
یوٹیوبر کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ (Rajab Butt) برطانیہ میں مختلف پروجیکٹس اور بلاگز کی ریکارڈنگ کے لیے گئے تھے، مگر ویزا سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال نے ان کے پلانز متاثر کیے۔ واپسی کے بعد وہ جلد اپنے فالوورز کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بگ برادر کے متعلق کہا کہ میری لیگل ٹیم اس کا جواب دے گی، ان کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کے انتظامات تھے مگر عدلیہ نے ان کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے سے اداروں کو روک دیا تھا
سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد صارفین مختلف رائے دے رہے ہیں کچھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ مزید وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

.jpg)
