Pakistan to export 143 tons of halal meat - collaboration in the livestock, dairy and meat industries

Pakistan to export 143 tons of halal meat - collaboration in the livestock, dairy and meat industries

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کوششوں سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی توسیع میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تاجکستان کو ایک سو اڑتالیس ٹن حلال گوشت برآمد کرے گا جس کی مالیت 14.5 ملین ڈالر ہے۔

- collaboration in the livestock, dairy and meat industries

 مؤثر تجارتی سہولت سے دوطرفہ تجارت کو تین سو ملین ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی اقتصادی انضمام کو تقویت ملے گی۔  طلباء اور اساتذہ کے تبادلے کے لیے مفاہمت کی یادداشت کے اعلان کے ساتھ  پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلیمی تعاون میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ حال ہی میں، پاکستان اور برازیل نے لائیو سٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعتوں میں اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے آج ٹریڈنگ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ کو عبور کیا۔ گزشتہ روز ایک لاکھ 72 ہزار چار سو (172,400) پوائنٹس پر بند ہونے والا ہنڈریڈ انڈیکس دو ہزار پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتے ہوئے ایک لاکھ 74 ہزار دو سو پانچ (174,400) پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان حکومتی پالیسیوں پر تاجر برادری کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔