Cybersecurity awareness seminar held at Rawalpindi Women University

Cybersecurity awareness seminar held at Rawalpindi Women University

نیشنل کمیشن فار سٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے منگل کو راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی(cybersecurity) کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

A seminar to raise awareness regarding cybersecurity was organized at Rawalpindi Women University on Tuesday in collaboration with National Commission for the Status of Women.

سیمینار کا مقصد خواتین کو محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیے بااختیار بنانا، سائبر اسپیس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور چیلنجز سے نمٹنے کی ان کی صلاحیت کو مضبوط بنانا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وجیہہ قمر نے سیمینار کے انعقاد پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور دختر پاکستان ٹیم اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے بروقت اور اہم اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی(cybersecurity) صرف ایک تکنیکی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک اہم سماجی مسئلہ بھی ہے۔

 وزیر مملکت نے محفوظ پاس ورڈ مینجمنٹ، وائی فائی کے محفوظ استعمال، سمارٹ فونز اور ایپس، فشنگ، مالویئر اور دیگر سائبر خطرات سے تحفظ اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی۔