مشہور سیریز ”اسٹرینجر تھنگز“ (Stranger Things)کے اداکار اور بہترین دوست نوح شنیپ (Noah Schnapp) اور ملی بوبی براؤن (Millie Bobby Brown) نے ایک نئی چیز میں بھی ایک جیسا تجربہ حاصل کیا ہے اپنے کرداروں کے فلیش بیک سینز کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے کم عمر دکھایا جانا۔
سیزن 5 کے آغاز میں، پہلے
ہی پانچ منٹ میں ناظرین ایک ایسے منظر دیکھتے ہیں جہاں 11 سالہ ول بائرز کا کردار
ادا کرنے والے بچے لوک کوکوٹیک کے چہرے پر کمپیوٹر کے ذریعے نوح شنیپ کا کم عمر
چہرہ لگایا گیا ہے۔ یہ کام Lola VFX نے
کیا، جس نے چہرہ اور بال ڈیجیٹلی تبدیل کیے تاکہ وہ چھوٹے ول بائرز جیسے نظر آئیں۔
یہ طریقہ پہلی بار
استعمال نہیں ہوا۔ اسی طرح سیزن 4 میں ملی بوبی براؤن (Millie Bobby Brown)کے کردار الیون کے فلیش بیک
سینز میں بھی انہیں ڈیجیٹل طور پر کم عمر دکھایا گیا تھا۔
نوح شنیپ (Noah Schnapp) نے بتایا کہ انہوں نے ملی سے مشورہ لیا:
"میں
نے اس سے پوچھا کہ اس نے بچے اداکار کے ساتھ کیسے کام کیا تھا۔ یہ کچھ ایسا تھا جیسے
ہم خود ڈائریکٹر بن گئے ہوں۔ مجھے اپنے پرانے انداز کو یاد کرنا پڑا میں
کیسے چلتا تھا، کیسے سانس لیتا تھا، کیمرے کی طرف کیسے دیکھتا تھا اور
وہ سب میں نے اس بچے کو سمجھایا۔"
شنیپ نے مانا کہ یہ طریقہ
100فیصد قدرتی نہیں لگتا، مگر نتیجہ کافی اچھا آیا۔
ملی بوبی براؤن (Millie Bobby Brown) نے بھی اس
عمل کو “بہت دلچسپ” قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں اپنے سیزن 1 کے کام کو سمجھنے
کا نیا موقع ملا:
"میں
نے سوچا، میں اُس وقت ایسے کیوں کرتی تھی؟ میں بغیر جھجک کے چیختی تھی اور ہاتھ
آگے کر دیتی تھی۔ اُس وقت سوشل میڈیا بھی اتنا نہیں تھا۔ تب مجھے سب کچھ زیادہ
سادہ لگتا تھا۔"
سیزن 4 کے دوران، ملی نے
اس چھوٹی اداکارہ مارٹی بلیئر کی بھی مدد کی جو کم عمر الیون کا کردار کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا:
"میں
نے اسے سمجھایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ہم پاورز کا دکھاوا کر رہے ہوتے ہیں،
اصل میں کچھ حرکت نہیں کر رہے۔ میں کیمرے کے پیچھے اس کے ساتھ چیختی رہتی تھی تاکہ
اسے لگے کہ میں اس کے ساتھ ہوں۔"
اسی طرح نوح شنیپ (Noah Schnapp) نے بھی اپنے کم عمر کردار ادا کرنے والے اداکار کی مدد کی، تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔

