پاکستان اور قطر نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے اقتصادی، دفاعی اور زرعی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قیادت نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی رفتار ملے گی۔ یہ تعاون جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کو مزید فروغ دے گا۔ SIFC پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

