اقوام متحدہ میں پاکستان نے جنوبی سوڈان میں استحکام کے لیے نئے سیاسی مذاکرات اور امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے جنوبی سوڈان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ سفیر نے سیاسی وابستگی کو برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کے اہم کردار کا ذکر کیا، اور ضروری وسائل بشمول امن قائم کرنے اور انسانی ضروریات کے لیے معاونت کی۔
پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز نے تربیلا میں دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جلمود اول کا اختتام کیا۔ مشق یرغمالیوں کو بچانے کے آپریشنز پر مرکوز تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستے شامل تھے۔ ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی یو اے ای کے اعلیٰ فوجی حکام اور سفارت کاروں کے ساتھ شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد یرغمالیوں کو بچانے/ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں مشترکہ آپریشنل مہارت کو بڑھانا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔


