Deputy PM meets European Parliamentarians in Brussels - TPO News

Deputy PM meets European Parliamentarians in Brussels - TPO News

لورالائی میں فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز میں قبائلی رہنماؤں کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر جعفر خان مندوخیل، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے شرکت کی۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ قبائلی عوام صوبے میں امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

برسلز میں پاکستان ہاؤس میں عشائیہ یورپی پارلیمنٹ کے اہم رکن سے ملاقات، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں عشائیہ پر یورپی پارلیمنٹ کے اہم ارکان سے ملاقات کی۔  انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !