نو ماہ میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 9.38 فیصد اضافہ
متحدہ عرب امارات کے نائب
وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارت،
سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا
اعادہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد
میں دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ متحدہ عرب
امارات کے وزیر خارجہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان
تعلقات اچھی رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر اس بات کا تذکرہ کیا کہ
پچھلے ایک سال سے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک
کے رہنما اور عوام اس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ شیخ عبداللہ بن زید
النہیان نے کہا کہ پاکستان ہمارے دلوں کے قریب ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پرانے برادرانہ تعلقات ہیں اور
ان کے عوام کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے
مفاد اور بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں
جبکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں مالی سال کے پہلے 9
ماہ میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 9.38 فیصد اضافے کو سراہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے
کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں
اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا واضح اشارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر مثبت معاشی اشاریوں کے ساتھ برآمدات میں یہ بتدریج اضافہ
حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا
کہ حکومتی ٹیم ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے نجی
شعبے کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ برآمدات
میں پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے۔