Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

When did the Jafar train tragedy operation begin?

جعفر ٹرین سانحہ 11 تاریخ کو رات 1 بجے شروع ہوا اور 12 تاریخ کی شام تک یہ واضح ہو چکا تھا کہ ہمیں اب کیا کرنا۔

 

When did the Jafar train tragedy operation begin, daily urdu news, today update, tpo news, jaffar train, sibbi, balochistan, bla, ispr update,

ہماری ٹیم اس وقت اس مقام پر موجود ہے جہاں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس، جو کہ کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، حادثے کا شکار ہوئی۔ حملہ آوروں نے اس ٹرین پر حملہ کیا۔ اس معاملے پر بہت سی قیاس آرائیاں تھیں کہ شاید رات گئے آپریشن شروع ہوا اور کسی کو اس کا علم نہیں ہوا۔

 

 تاہم، میں آپ کو یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ یہاں سی بی اسکاؤٹس 5 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھے، اور سی بی اسکاؤٹس کے کمانڈر، جناب  بگریگیڈئر گیڈئر عمر، ہمارے ساتھ ہیں۔

 

 بگریگیڈئر  عمر: آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے وقت نکالا۔ سر، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ حملہ کب ہوا، پہلے ردعمل کا کیا تھا اور آپ کو کب اس کا علم ہوا؟

 

 بگریگیڈئر  عمر: یہ واقعہ رات 1 بجے ہوا اور فوراً ہمیں اس کی آگاہی مل گئی کیونکہ ہماری ٹیکنیکل سرویلنس موجود تھی اور ہمارے لوگ بھی وہاں موجود تھے۔ ہمارا ردعمل فوراً شروع ہوگیا۔ اسی وقت سوشل میڈیا پر بھی یہ خبریں چل رہی تھیں کہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس حوالے سے میں وضاحت کرنا چاہوں گا کہ یہ آپریشن 11 تاریخ کی رات 1 بجے شروع ہوا اور 12 تاریخ کی شام تک یہ واضح ہو چکا تھا۔ یہ آپریشن اتنا طویل نہیں ہوا۔

 

کاروائی فوراً شروع ہو گئی تھی جیسے ہی حملہ ہوا۔ ہم نے رابطہ قائم کیا، اور بعد میں صورتحال کے مطابق ہم نے اپنی فوج مزید بڑھائی۔ کچھ دہشت گرد  پیچھے ہٹ گئے اور ہم نے ان کا تعاقب کیا اور بہت سے افراد کو مار دیا۔ جن خودکش حملہ آوروں نے ٹرین پر دھماکہ کرنے کے لیے آلات چھوڑے تھے، انہیں ہماری اینٹی ٹیررسٹ یونٹ زرار یونٹ نے اگلے دن دوپہر تک پکڑ لیا اور شام تک ان کا صفایا کر دیا۔

 

اب سوال یہ ہے کہ مرمت کا کام کب شروع ہوگا اور ٹرین سروس کب بحال ہوگی، ہمارے ساتھ ریلوے کے ڈپٹی چیف انجینئر موجود ہیں۔ براہ کرم اپنا نام بتائیے اور بتائیے کہ جو ٹریک خراب ہے اس کا مرمت کا کام کب تک مکمل ہوگا؟

 

ڈپٹی چیف انجینئر: ٹرین، جو 10 بوگیوں پر مشتمل ہے اور 11واں انجن ہے، میں سے صرف آخری چار بوگیاں ٹریک پر ہیں۔ ہم نے سروے کر لیا ہے اور تقریباً 398 سے 400 فٹ کا ٹریک مکمل طور پر خراب ہو چکا ہے اور اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔ یہ کام 9 گھنٹوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس میں کچھ پیچیدگیاں ہیں جیسے تیز موڑ، سیکیورٹی اور حفاظتی خدشات، جو اضافی وقت لے سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم تیار کھڑی ہے، مگر وہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کام شروع نہیں کر سکتے۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی سیکیورٹی کلیئرنس مل جائے گا اور اس کے بعد ہم کام شروع کریں گے اور سورج غروب ہونے سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔


ebay paid promotion