Asif Ali Zardari elected as 14th President of Pakistan | آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے

 آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے۔

آصف علی زرداری نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے چار سو گیارہ ووٹ حاصل کیے۔

ان کے حریف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے ایک سو اکیاسی ووٹ حاصل کیے۔


 

اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ہونے والے الیکشن میں آصف علی زرداری نے دو سو پچپن ووٹ حاصل کیے جبکہ محمود خان اچکزئی نے ایک سو انیس ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب اسمبلی میں آصف زرداری نے دو سو چھیالیس ووٹ حاصل کیے جبکہ اچکزئی ایک سو ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہے۔

سندھ اسمبلی کے نتائج کے مطابق آصف علی زرداری نے ایک سو اکیاون اور محمود خان اچکزئی کو نو ووٹ ملے۔

بلوچستان اسمبلی میں آصف علی زرداری کو سینتالیس ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آصف علی زرداری نے سترہ اور محمود خان اچکزئی نے اکانوے ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے منتخب صدر ہوں گے جو دوسری بار صدر کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion