مکہ مکرمہ میں آتشزدگی کے واقعے میں آٹھ پاکستانی جاں بحق، چھ زخمی
مکہ
مکرمہ میں آتشزدگی کے واقعے میں آٹھ پاکستانی جاں بحق، چھ زخمی
مکہ
مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
دفتر
خارجہ کے مطابق جدہ میں پاکستانی مشن متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے
کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانی زائرین
کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آج ایک
بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم
نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں
نے وزارت کو مرنے والوں کے لواحقین کو سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پاکستانی
حج مشن عازمین کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
پاکستانی
حج مشن کی پہلی کھیپ پاکستانی عازمین کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مکہ
مکرمہ پہنچ گئی ہے۔
ریڈیو
پاکستان کے نامہ نگار جاوید اقبال مکہ مکرمہ سے رپورٹ کرتے ہیں کہ 138 رکنی کھیپ میں
19 مؤذنین، 67 طبی ماہرین اور وزارت مذہبی امور کے 52 اسٹاف افسران شامل ہیں۔
مشن
پاکستانی عازمین حج کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ کی سہولیات سمیت دیگر انتظامات
کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ فیلڈ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گا۔
واضح
رہے کہ پاکستانی عازمین حج کو ایئرلفٹ کرنے کا فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہوگا۔
2019 کے بعد یہ پوری
قوت کے ساتھ پہلا حج ہوگا جس کے تحت تقریباً 180,000 پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی
کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
وزیر
مذہبی امور طلحہ محمود کی خصوصی ہدایات پر وزارت کا عملہ رواں سال حج کو کامیاب بنانے
کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔