محسن نقوی نے قیدیوں کو فجر اور مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت دی
محسن نقوی نے قیدیوں کو فجر
اور مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت دی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید
محسن رضا نقوی نے قیدیوں کو فجر اور مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے، ویڈیو کال کی سہولت
اور ویٹنگ ایریاز کے قیام کی اجازت دے دی۔
جمعہ کو لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ
پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جیل اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا
کہ مخیر حضرات اور پنجاب حکومت اکہتر قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے تاکہ وہ اپنے اہل
خانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔
اجلاس میں قیدیوں کو ہنر مند
اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ٹیوٹا کے تحت مختلف کورسز کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔