🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

قومی اسمبلی 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منائے گی | NA to commemorate Golden Jubilee of 1973 Constitution

 قومی اسمبلی 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منائے گی

قومی اسمبلی 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منائے گی | NA to commemorate Golden Jubilee of 1973 Constitution

قومی اسمبلی 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منائے گی، راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں ایک ماہ طویل تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جمعہ کو ایوان میں اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ یہ تقریبات پیر کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہوں گی۔

 

سپیکر نے کہا کہ ایوان میں قومی آئینی کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن میں صوبوں کے آئینی سربراہان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، خواتین، سماجی و سیاسی کارکنوں اور طلباء سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں آج کے دن نوجوانوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی کامیابیوں اور قومی تہواروں کو خوش اسلوبی سے منانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

جمعہ کو قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ دفتر خارجہ اپنے سفارتی مشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں۔

 

ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ سید حسین طارق نے کہا کہ مشنز میزبان ممالک کے مقامی قوانین کے مطابق قیدیوں کو امداد فراہم کرتے ہیں۔

 

پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مالی اور قانونی مدد ان بے سہارا پاکستانیوں کو فراہم کی جاتی ہے جو یا تو پھنسے ہوئے ہیں یا اپنے خرچ پر سفر کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ دفتر خارجہ بیرون ملک مختلف مشنز میں نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !