50 روپے کا یادگاری سکہ جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے
سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔
یہ سکہ جمعہ سے SBP بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر
کے ایکسچینج کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔
سکہ گول شکل میں 30 ملی میٹر
کے طول و عرض، وزن 13.5 گرام ہے اور اس میں کپرو نکل دھاتی مواد 75 فیصد تانبا اور
25 فیصد نکل ہے۔