صدر مملکت نے مختلف شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا | President confers civil awards on different personalities

 صدر مملکت نے مختلف شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

صدر مملکت نے مختلف شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا | President confers civil awards on different personalities


صدر مملکت نے مختلف شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔

 

اپنے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب آج ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈز سے نوازا۔

 

تقریب میں پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو مجموعی طور پر 253 سول اعزازات سے نوازا گیا۔

ریڈیو پاکستان کی نامور اردو نیوز ریڈر تسکین ظفر بھی صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

 

پنجاب، کے پی، جی بی کے گورنرز نے ممتاز شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔

 

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آج زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔

 

تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔

 

خیبرپختونخوا میں سول ایوارڈز کی تقریب رونمائی آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔

 

گورنر حاجی غلام علی نے صدر پاکستان کی جانب سے صوبے کی گیارہ شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں مثالی خدمات پر صدارتی سول ایوارڈز سے نوازا۔

 

گلگت بلتستان میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی۔

 

گورنر سید مہدی شاہ نے صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شخصیات کو ان کے متعلقہ شعبوں میں شاندار خدمات پر پانچ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈز سے نوازا۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion