وزیراعظم اور چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم محمد شہباز شریف
نے کہا ہے کہ پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت، پروفائلنگ
اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا ساتھ دیتا ہے۔
بدھ کو منائے جانے والے اسلامو
فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب کی
طرح اسلام بھی رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کے لیے کھڑا ہے۔
جبکہ
اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا عالمی دن بدھ کو دنیا بھر
میں منایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
انتونیو گوٹیرس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے
کے لیے ایکشن کی کال ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک
ہم سب کو کم کرتا ہے اور ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
نے کہا کہ آج اور ہر روز ہمیں اپنی مشترکہ انسانیت کا اعادہ کرتے ہوئے تقسیم کی قوتوں
کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف
سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بدھ کو اسلام آباد میں
ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی
نے بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح بنانے اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد
اور بحالی پر خصوصی توجہ دینے کے وزیراعظم کے وژن کو سراہا۔