کم ترقی یافتہ ممالک کی حالت زار اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف
نے کم ترقی یافتہ ممالک کی حالت زار پر دنیا کی بے حسی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا
ہے کہ 'کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا' کا نعرہ ایک نئی بیداری کا مطالبہ کرتا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے
کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں اقوام متحدہ کی 5 ویں کانفرنس میں، انہوں نے
دنیا کی بڑھتی ہوئی بے حسی اور تھکاوٹ کے خلاف خبردار کیا تاکہ ان ممالک کو عدم مساوات،
موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سپلائی لائنوں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ کی وبا سے لڑنے میں
مدد ملے۔